ناندیڑ:6جولائی( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر جیو ن پرادھیکرن تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئروں کے لئے اب مہاراشٹر ریاست میںدیڑھ کروڑ روپے اخراجات کے کام آرڈر الاٹ کئے جائیں گے ۔ ریاست کے وزیر آبرسانی اورصفائی گلاب راو نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل اے ستیش چوہان نے اس مطالبہ کےلئے موثر نمائندگی کی تھی ۔سابق میں تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئروں کو15لاکھ رپے تک کے کام دئےے جاتے تھے ۔ اس رقم میںاضافہ کے لئے گزشتہ پانچ سالوں سے بے روزگارانجینئر مطالبہ کررہے تھے ۔ لیکن یہ مطالبہ سردخانے پرڈال دیاجاتاتھا ۔جون 2020ءمں مہاراشٹر جیون پرادھیکرن ڈائریکٹربورڈ کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں رقم میں اضافہ کی تجویز پیش کی گئی تھی۔بورڈ میں بے روزگار انجینئروں کو دیڑھ کروڑ روپے کام الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی ۔اس کے بعد وزیر آبرسانی گلاب راو نے اس پر اپنی مہر ثبت کی تھی ۔

اب حکومت نے اس طرح کا جی آر بھی جاری کردیا ہے اور ریاست کے تمام اضلاع کے ایگزیکٹیوانجینئروں کواحکامات دئےے گئے ہیں کہ وہ رجسٹرڈ بے روزگار انجینئروں کو دیڑھ کروڑ روپے کے کام الاٹ کریں۔اس فیصلہ سے بے روزگار انجینئروں میں خوشی کاماحول پایاجاتا ہے۔