ممبئی :2جون۔ (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹر میں 12 ویں بورڈ امتحان (ایچ ایس سی / 12 ویں امتحان) کورونا کے پس منظر میں منسوخ ہوجائے گا۔ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اور سبھی نے اتفاق بھی کیاہے۔ وزیرتعلیم ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

اس سال کا سی بی ایس ای 12 ویں کا امتحان کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، گجرات اور مدھیہ پردیش حکومتوں نے ریاست میں 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں بھی امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔

ریاستی اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ نے کہا کہ کورونا ، بارش وغیرہ جیسے امور پر غور کیا گیا۔ یہ تجویز مرکز کو دی گئی۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ان کا جواب موصول ہوا ہے جس میں کہاگیاکہ ہم اس پر فیصلہ لیں گے۔کیونکہ طلبہ کی صحت اہم ہے۔