بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کوکنٹرول کرنا چیلنج بنتا جارہا ہے ۔ حکومت نے مہاراشٹرا جانے والی بسوں پر پابندی میں ایک ماہ تک توسیع کردی ہے ۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اس وقت جس طرح سے انفکشن میں اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ سے اسکول نہیں کھولے جائیں گے ۔ رنگ پنجمی پر کوئی عوامی پروگرام نہیں ہوگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چہارشنبہ کے روز تمام کمشنرز ، کلکٹرس ، آئی جی ، ایس پیز ، سی ایم ایچ اوز ، ضلع پنچایت کے سی ای او کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں خاص طور پر تین اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پہلااور اہم مسئلہ کورونا انفکشن ہے ۔ اس پر قابو پانے کیلئے ٹسٹنگ آئیسولیشن سینٹر ٹسٹنگ ٹریٹمنٹ پر مرکوز حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دواخانہ میں بستروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے کل میٹنگ میں تمام افسران کو بھی ہدایت کی تھی کہ اس کا جائزہ لیں کہ ہم کتنے بیڈ کا بندوبست کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے ضروری انتظامات اور افرادی قوت کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ہی ان شہروں میں یکم اپریل سے 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں