ممبئی: کوویڈ میں اضافے کے دوران ریاست مہاراشٹر میں کلاس 10 اور 12 کی ریاستی بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ریاستی وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے بتایا کہ کلاس 12 کے امتحانات اب مئی کے آخر میں اور کلاس 10 کے امتحانات جون میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ درست تاریخوں کا اعلان آئندہ صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا ، جس کی انتظامیہ نگرانی کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ، "موجودہ حالات امتحانات کے انعقاد کے لئے سازگار نہیں ہیں۔ آپ کی صحت ہماری ترجیح ہے۔”