مہاراشٹرا میں 10 تا 12 لاکھ لوگوں کے ساتھ کسان ریالی منظم کی جائے گی
7 مئی تا 7 جون تک تمام گاؤں میں بی آر ایس کمیٹیوں کی تشکیل ، کے سی آر کا اعلان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے قومی سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے مہاراشٹرا میں 10 تا 12 لاکھ افراد کے ساتھ کسان ریالی منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ اورنگ آباد میں پارٹی کا مستقل دفتر قائم کرنے 7 مئی تا 7 جون تک مہاراشٹرا کے ہر گاؤں میں بی آر ایس پارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آج تلنگانہ بھون میں مہاراشٹرا ، چندرا پور کے چند قائدین نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ ملک میں ضرورت کے مطابق پانی موجود ہے لیکن اس کی صحیح طریقہ سے سربراہی نہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک آزاد ہوئے 75 برس گذر چکے ہیں مگر مسائل جوں کے توں برقرار ہے ۔
جب تک عوام میں شعور بیداری نہیں ہوگی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ملک میں کیا ہورہا ہے ۔ ہمارے آنکھوں کے سامنے موجود ہے ۔ برقی کے معاملے میں سوائے تلنگانہ کے ملک بھر میں بحران ہے ۔ ملک میں ضرورت کے مطابق پانی موجود ہے ۔ پانی کے بحران کی وجہ کیا ہے ۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔
پانی کوئی فیکٹری میں تیار نہیں ہوتا یہ قدرتی وسائل ہے ۔ پانی کے بارے میں قائدین سنجیدہ نہیں ہے ۔ انہیں صرف ووٹ کی بھوک ہے ۔ گڈچی رولی سے دریائے گوداوری گذر رہی ہے ۔ مگر وہاں کے عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔
چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ملک میں 83 کروڑ ایکڑ اراضی ہے جس میں صرف 41 کروڑ ایکڑ اراضی زیر کاشت ہے ۔ ملک کے ہر ایک ایکڑ اراضی کو پانی سیراب کرنے کی ہمارے پاس گنجائش موجود ہے ۔
لیکن حکمران اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ بی آر ایس ملک کے ہر ایکڑ اراضی کو سیراب کے لیے اور ہر گاوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کا نعرہ دیتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ تلنگانہ میں ہر گھر کو صاف و شفاف پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ مشین بھاگیرتا اسکیم کے ذریعہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز جوبلی ہلز علاقوں میں جو پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے وہی پانی ضلع عادل آباد کے تانڈوں کو بھی سربراہ کیا جارہا ہے ۔۔ ن