مہاراشٹرا میں کورونا سے حالات قابو سے باہر، حکومت کا رات کا کرفیو اور ہفتے کے آخر میں جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن کا کیا اعلان

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافے کے درمیان اتوار کے روز ریاستی حکومت نے کئی اہم فیصلے لئے ہیں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں پیر سے مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کی روک تھام کے لئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں آج رات 8 سے صبح 7بجے تک نائٹ کرفیو رہے گا اور دن میں دفعہ 144 لاگو ہوگی جس کے تحت 5 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہفتے کے آخر میں ویکینڈ لاک ڈاؤن رہے گا جو جمعہ کی رات 8بجے سے لیکر پیر کی صبح سات بجے تک ہوگا۔سبزی منڈیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن بھیڑ کو کم کرنے کے لئے قواعد وضع کردیئے گئے ہیں،میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیاگیا ہے کہ اس دوران تمام مذہبی مقامات، سبھی میدان، اورہال بند رہیں گے۔ سبھی مال ریسٹورٹنگ اور بار بند رہیں گے، دکانوں اور ہوٹلوں میں کھانے کی سہولیات نہیں ہوں گی لیکن پارسل سروس جاری رہیںگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں