مہاراشٹرا میں پہلی اردو ادبی کانفرنس کے علامتی نشان, پروگرام کتابچہ اور دعوت نامہ کی اشاعت

اودگیر:ادگیر اُردو کانفرنس کے علامتی نشان اور دعوت نامہ کی اجرا "پولیس ایکشن کا جانباز سپاہی سالار یافعی” "يادیں ” "سفر حج” اور "سانحات پولس ایکشن ” کتابوں کے مصنف الحاج احمد رشید یافعی صاحب کے ہاتھوں کیا گیا۔

مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار اودگیر شہر میں ۹،۱۰،۱۱ نومبر کو سہ روزہ اردو ادبی کانفرنس کا انعقاد شمس جالنوی ادبی نگری جمہور ہایی اسکول و جونیر کالج میں منعقد کیے جانے کی معلومات صدا فاونڈیشن کی صدر ڈاکٹر انجم قادری نے دی مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اردو ادبی کانفرنس کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ گزشتہ سال سے صدا فاونڈیشن کے ذریعے جنگ قلم اور کتاب اس نعرے کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز ہوا تھا
شہید ٹیپو سلطان کی یوم پیدایش سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کے شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدایش کے موقع پر عالمی یوم اردو اور مولانا آزاد کی یوم پیدایش یوم تعلیم کی مناسبت سے ۹ سے ۱۱ نومبر سہ روزہ تاریخی اور ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

اس کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حامد اشرف صدر شعبہ اردو اودےگیرے کالج اودگیر کریں گے ۔پروگرام کا افتتاح مشہور ناول زندان کی مصنفہ ڈاکٹر فردوس عظمت صاحبہ دہلی کریں گے۔ محترمہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں ۔ وہ مسلم متوسط طبقے کے معاشی سماجی اور سیاسی حیثیت اور دیگر عوامل پر مبنی حالات کے بارے میں لکھتی رہتی ہیں افتاحی پروگرام میں سابق ریاستی وزیرسنجے بنسوڑے ضمیر احمد سابقہ ریاستی وزیر کرناٹک پروفیسر محبو ب الحق علی گڑھ یونیورسٹی سماجی کارکن محمد حفیظ اللہ راشٹریہ رتن انعام یافتہ بنگلور موجود رہیں گے ۔

ان کے علاوہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد کی شرکت رہیگی اس سہ روزہ پروگرام میں مختلف عنوانات پر مباحثے ، مشاعرہ ، مورخین و ماہر تعلیمات کے خطبات ، شب غزل اور تصویروں کی نمایش شامل ہیں ۔ادبی کانفرنس مں ملک کے نامور شعرا دانشوران جیسے رام پنیانی ، سمیر صدیقی ، جوہر کانپوری ،شبینہ ادیب ، ابرار کاشف ، ہاشم فیروز آبادی ، نعیم فراز ، ششی بھوشن صمد ، حامد بھساولی ڈاکٹر مقبول احمد مقبول اور دیگر شریک رہیں گے ۔اس موقع پر آندھرا پردیش کے گنٹورسے تعلق رکھنے والے سید نصیر احمد صاحب کی مجاہدین آزادی کی وایی زیڈ خان پوسٹر گیلری کی نمایش کی جایگی اسی کے ساتھ ساتھ سنویدھان یاترا کا استقبال عمل میں لایا جایگا اس کانفرنس میں محبان اردو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی گزارش دایمی عبد الرحیم محمود علی جاگیردار خواجہ قمر الدین سیدی خلیل عبد المعبود خان گولنداز واجد نے کی ۔

اس کانفرنس میں کتاب میلہ بھی رہیگا جسے مشہور مقامی شاعر اکرام اودگیری کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا داخلی دروازہ علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔اسٹیج کو مولانا عبد الغفور قریشی منچ نام دیا گیا ہے اسمبلی منڈپ کو بھارت رتن مولانا ابو الکلام آزاد نام دیا گیا ہے۔ اسمبلی منڈپ کے دروازہ کو عبداللہ قادری نام دیا گیا ہے اس کے علاوہ راستوں سے ردی کاغذ اٹھانے والے اور صحافت کے شعبہ میں سرگرم اور نامور شخص سید پاشاہ ردی کے نام کو گوشہ صحافت سے منسوب کیا گیا ہے اس پریس کانفرنس کے موقع پر صدا فاونڈیشن کی جانب سے عوام کو شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔