کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے بدھ کے روز ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ، وزیر مملکت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ مہاراشٹر کے تمام وزرا نے وزیر اعلی سے لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست کی ہے اور اس کے بارے میں حتمی فیصلہ بدھ کی رات8 بجے لیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے راجیش ٹوپے کے حوالے سے بتایا ، ‘ہم سب نے وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ بدھ کی رات آٹھ بجے سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کریں۔ یہ تمام وزراء کی درخواست ہے اور اب انہیں فیصلہ لینا ہوگا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں