ممبئی : چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے دفتر نے اعلان کیا کہ کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر اتوار سے مہاراشٹرا میں رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا ۔ فبروری کے آخری ایام سے کورونا کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی سطح پر بعض ٹاؤنس میں مکمل لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں وائرس کی نئی شکل سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہندوستان بھر میں اب تک 1.18 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہیں جو امریکہ اور برازیل کے بعد تیسری سب سے بڑی تعداد ہے ۔ بھوپال میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں