ممبئی: مہاراشٹرا کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافہ پر حکومت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ کورونا کیسیس میں اضافہ کے بعد دو اضلاع امراوتی ،ایوت محل اور اکولامیں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک نائٹ کرفیو پر عمل ہوگا۔ ریاست کے 8 اضلاع بشمول وردھا، امراوتی، ایوت محل اور اکولا میں کورونا مریضوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ خاص طور پر بیرونی ممالک سے آنے والے افراد کے باعث یہ وباء پھیل رہی ہے۔ حکومت پہلے ہی لاک ڈاؤن میں 28 فروری تک توسیع کرچکی ہے۔ ادھو ٹھاکرے حکومت نے اشیائے ضروریہ کو کورونا اور لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا ہے۔ گزشتہ سال بھی مہاراشٹرا کورونا ریاست سے شدید طور پر متاثر ہوئی تھی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں