مہاراشٹراسٹیٹ اُردو اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان

محمدتقی کی کتاب " مٹی کے چاند ستارے " ملک نظامی ٗڈاکٹرخلیل صدیقی ٗعظیم راہی کے مسودے بھی شامل

342

ممبئی:8/مارچ۔ ارامہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی اُردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اُردو کی مختلف اصناف پر لکھنے والے مصنفین اور شعراءکی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں کتابوں کی اشاعت کے لیےمالی امداد فراہم کی جائے اس غرض سے اُردو اکادمی کی جانب سےمسودوں کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت دی جاتی ہے۔کیلنڈرسال2021 ءمیں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والے مسوّدوں کی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اورحسب ذیل35 مسوّدوں کو مالی اعانت کیلئے منتخب کیا گیا۔