مہاراشٹراسمبلی کے پہلے دن شیرخوار کے ساتھ اجلاس میں خاتون ایم ایل اے شریک ٗ ویڈیو وائرل
ناگپور: مہاراشٹرا اسمبلی کے آج سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کے دوران دیولالی سے ا ین سی پی کی خاتون رکن اسمبلی اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہونچی جس پر وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ریاست کے ناسک شہر کےدیولالی نامی مقام کی رکن اسمبلی سروج بابولال آہیرے نے تین ماہ قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ آج ایک شال میں لپٹے اپنے شیر خوار کو جب وہ اسمبلی احاطے میں پہونچی تو فوٹوگرافروں اور ٹی وی چینل کے نمائندوں نے انھیں گھیر لیا۔
A new mother and Nationalist Congress Party MLA Saroj Ahire-Wagh turned heads when she arrived at the #Maharashtra Legislature with her 10-week-old infant son in arms.@SarojAhire113 pic.twitter.com/Dz8im7uKGA
— IANS (@ians_india) December 19, 2022
اپنے ڈاکٹر شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ کار نئے ہائی وے کا استعمال کرکے ناگپور پہونچی رکن اسمبلی نے کہاکہ پورے اجلاس کے دوران ان کا بچہ ان کے ساتھ رہے گا لیکن اسمبلی میں ایسی کوئی سہولت نہیں یا کوئی علیحدہ کمرہ نہیں ہے جہاں وہ اپنے بچے کو دودھ پلا سکے نیز اس سلسلے میں وہ حکومت کی توجہ مبذول کرائیں۔سروج آہیرے کی اپنے شیر خوار بچے کو اجلاس میں لے جاتا ہوا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔