مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

کوالالپمور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے .

ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا.

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں.یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے.

تاہم کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا. ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا. یاد رہے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی . واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی مٰیں ملائیشیا کا دورہ کیا . (قدرت روزنامہ)

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me