احمد نگر (مہاراشٹرا) ، 22 فروری (یو این آئی)مھاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں نجی ٹریول بس اور کار کےدرمیان ہوئے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام نے آج پیر کو بتلایا

نیواسا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق ، یہ حادثہ صبح 2 بجے کے قریب احمد نگر اورنگ آباد ہائی وے پر پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق جب کار دیوگت فاٹا نامی ایک مقام سے گزر رہی تھی تب مخالف سمت سے آرہی نجی سیاحتی بس نے اسے ٹکر مار دی۔کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھےمقامی گاؤں والوں کی مدد سے متاثرین کو نیواسا کے قریب دیہی اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن انھیں داخلے سے قبل ہی مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق جالنہ نامی ضلع سے ہے اور وہ سانحہ کے وقت احمد نگر جارہے تھے۔ان کی شناخت کی تصدیق کرنے اور حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کار پوری طرح سے کچل گئ ہے جبکہ بس کے مسافرین کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے