مکہ مکرمہ سے واپس آئی کورونا متاثرہ خاتون کی موت

بنگلورو، 25 مارچ (یو این آئی) کرناٹک میں چکہ بلّاپور ضلع کی غوری بندنور کی ایک خاتون کی یہاں اسپتال میں موت ہوگئی۔ 75 سالہ یہ خاتون حال ہی میں مکہ سے واپس آئی تھیں اور کورونا وائرس کی جانچ میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔
ریاست کےصحت اور کنبہ بہبود کے وزیر بی شری رامولو نے اپنے ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کورونا پازیٹیو خاتون ذیابیطس اور امراض قلب کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کے کولہے میں بھی فریکچر تھا، جس کا علاج چل رہا تھا۔ لیب سے سبھی رپورٹیں ملنے کے بعد ان کی موت کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے گا۔

ملک میں کورونا کے انفیکشن کا پہلا معاملہ کرناٹک میں ہی سامنے آیا تھا۔ گزشتہ 12 مارچ کو کلبرگی میں ایک 76 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی۔ یہ شخص مکہ سے واپس آیا تھا۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me