مکہ مکرمہ: زائرین کی خدمت میں غفلت پر کمپنیوں کو جرمانہ

0 7

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے دوران حج اندرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کے لیے کام کرنے والی کئی کمپنیوں اور اداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ وزارت حج کی کمیٹی کے فیصلوں کے ضمن میں جو سزائیں دی گئیں ان میں کام سے روکا جانا اور مالی جرمانے شامل ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا بے پروائی کی اجازت ہر گز نہیں ہے۔ سعودی حکام حجاج کرام ، معتمرین اور زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے۔