ریاض : سعودی عرب میں حج وعمرہ اور مکہ مکرمہ ہوٹلوں کی کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق العمیری نے کہا ہے کہ آخری عشرے کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں توقع ہے کہ 70 فیصد ہوٹل زائرین کے لیے بک ہو جائیں گے۔ ھانی علی العمیری کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہوٹل اور اپارٹمنٹس اعلی معیار کے ہیں جہاں آنے والوں کے لیے بہترین انتظامات مقررہ ایس اوپیز کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ہوٹلوں اوراپارٹمنٹس کو ضوابط کے تحت سینیٹائز کیا جاتا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں