ممبئ16 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ    (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کی  علی الصبح قومی ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکار میتھن چکرورتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، جس نے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا اور اب چہ مگوئیاں ہو رہی ہیکہ آیا سابق رکن پارلیمنٹ پھر سیاست میں سرگرم نہ ہو جائے.سیاسی حلقوں میں 70 سالہ بھاگوت کی متھن سے یہ ملاقات فلم اداکار کے   پانچ سالوں کے وقفے کے بعد  فعال سیاست میں واپسی کی ایک کڑی مانی جارہی ہے متھن کی رہائش گاہ ممبئ کے مضافاتی علاقے ملاڈ کے ساحلی مقام مڑ آئ لینڑ پر واقع ہے.

 

آج یہ ملاقات تقریبادوگھنٹوں تک جاری تھی حالانکہ متھن نے اپنی سیاست میں واپسی کی تمام افواہوں کی تردید کی ہےاور کہاکہ  بھاگوت کی انکی  حال ہی میں اتر پردیش میں  ملاقات ہوئی تھی ،اور  ۔ اس سے قبل ، وہ  ناگپور میں بھی ملے تھے ، جہاں آر ایس ایس کا صدر دفتر واقع ہے۔اس ملاقات کے بعد اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوے متھن  نے کہا ، "قیاس آرائی نہ کریں… میرا اور بھاگوت کا روحانی رشتہ ہے … ہم لکھنؤ میں ملے تھے اور میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ جب بھی ممبئی آے تو مجھ سے ملاقات کریں لہزا آج وہ مجھ سے ملنے آے ۔واضح رہیکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے اعلان کے سے قبل ہونے والی اس ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے

 

متھن جنہیں عرف عام میں "متھن دا”کہا جاتا ہے وہ آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی (اے آئی ٹی سی پی) کی راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ ہے انہوں  نے  2016 میں استعفیٰ دیا تھا ، چکرورتی کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ اپنی آبائی ریاست میں عوام میں مقبول ہیں