موٹر بائیک پر عاشق جوڑے کو اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیاٗ ویڈیودیکھیں
وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک جوڑے کوان کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی چلتی موٹر سائیکل پر اس کے فیول ٹینک پر بیٹھی ہے جبکہ وہ اس لڑکے سے بغل گیر ہے جو گاڑی چلارہا ہے۔یہ ویڈیو وشاکھاپٹنم کے اسٹیل پلانٹ روڈ کا ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ ایک کار میں سوار شخص نے ان دونوں کو اس حالت میں اپنے موبائل فون کیمرے میں قید کرلیا تھا۔
Soon after the matter was brought to the attention of the #Visakhapatnam Police, the couple was arrested and the bike was seized, police giving counseling to both of them in front of their parents. #AndhraPradesh #Vizag pic.twitter.com/II7g4pQUvn
— Surya Reddy (@jsuryareddy) December 30, 2022
لڑکی کی شناخت 19 سالہ شیلجا اور لڑکے کی شناخت 22 سالہ اجئے کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جب یہ معاملہ وشاکھاپٹنم پولیس کے علم میں آیا تو فوری طور پر اس جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف لاپرواہی سے ڈرائیونگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بائیک کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے دفعہ 336، 279، 132 اور 129 موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ونوں کے والدین کو طلب کیا گیا اور ان کے سامنے ان کی کونسلنگ کی گئی۔ سٹی پولیس کمشنر سی ایچ سریکانت نے بتایا کہ لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا جس میں گاڑیوں کی ضبطی کے ساتھ دیگر سزائیں شامل ہیں۔