مردوں میں خطرناک بیماریوں اور صحت کے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے موویمبر یا موویمبر فاؤنڈیشن آسٹریلیا کے تحت ایک سالانہ ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے اور اس برس اس ایونٹ کے تحت غالباً دنیا کا پہلا مردوں کے مونچھوں کے بال سے سوٹ تیار کیا گیا۔آسٹریلین مینز ویئر برانڈ پولیٹکس نے ویژول کے ساتھ یہ سوٹ تیار کیا۔

واضح رہے کہ موویمبر فاؤنڈیشن کے سالانہ ایونٹ میں دنیا بھر کے مردوں کو مونچھیں رکھنے اور اسے بڑھانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ انھیں صحت کے سنجیدہ مسائل کے بارے میں ادراک حاصل ہو۔ماہرین کے مطابق صحت کے ان مسائل میں پروسٹیٹ کینسر سمیت دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

موویمبر کے حوالے سے اس برس پولیٹکس نے کچھ نیا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس کے لیے مردوں کا ایک سوٹ تیار کیا گیا جس کے لیے مردوں کے مونچھوں کے بال کا استعمال کیا گیا، ایونٹ کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ نہایت عجیب وغریب اور ناگوار سا سوٹ تھا، لیکن یہ سب کچھ ایک اچھے مقصد کے لیے کیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔