• 425
    Shares

ناندیڑ: 23 ستمبر (ورق تازہ نیوز)داعی اسلام مولاناکلیم صدیقی صاحب کواترپردیش اے ٹی ایس نے گزشتہ دنوں تبدیلی مذہب وفنڈینگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔انکی گرفتاری کے بعدسارے ملک میں شدید برہمی و غصہ کی لہردوڑ گئی ہے۔

ملک بھر میںاحتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔مولانا کی گرفتاری کوغیرآئینی اورغیرقانونی بتایاجارہاہے ۔مختلف تنظیمیں میدان میں اترچکی ہیں ۔ اسی سلسلے میں کل 24 ستمبر کوناندیڑ شہرمیں ضلع کلکٹرآفس کے روبروآل انڈیا امام کونسل کے زیراہتمام بعنوان ”مسلم علماءکو نشانہ بنانا بندکرو“ احتجاجی مظاہرہ دوپہر ڈھائی بجے رکھاگیا ہے ۔ جس میں شہریان سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔