• 425
    Shares

* مولانا محمد نصراللہ خان رحمانی کے اطلاع کے مطابق خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے زیر اہتمام ماہانہ اصلاحی و تربیتی مجلس *
اردھاپور (شیخ زبیر) موجودہ دور میں نیک اعمال میں کمی اورگناہوں کی کثرت کا بنیادی سبب دلوں میں دنیاکی محبت کاسماجانااور فکر آخرت کاکمزورہوجانا ہے،حدیث شریف کے مطابق دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑہے،خانقاہوں میں منعقدہونے والی اصلاحی وتربیتی مجالس میں دنیاکی بے وقعتی اور آخرت کی اہمیت کو واضح کیا جاتاہے،جس کے نتیجے میں دنیا کی محبت مغلوب اور آخرت کی فکر غالب ہوتی ہے،پھر نیک اعمال کی انجام دہی اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق ملتی ہے۔*
*اسی مقصد کے تحت خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے زیراہتمام ماہانہ اصلاحی و تربیتی مجلس کاانعقاد ہوتا ہے،جس میں شہر و بیرون شہر سے بڑی تعداد میں مریدین و متوسلین خانقاہ رحمانیہ و برادران اسلام شرکت کرتے ہیں،اس مہینہ یہ مجلس مورخہ3؍اکتوبر 2021ءبروزاتوارنماز عصر سے رات دس بجے تک محلہ بسمﷲباغ،نیا سلاٹر ہاؤس سے پہلے مسجد ہدایت الاسلام مالیگاؤں ضلع ناسک میں منعقد کی جائے گی،جس میں بعد نمازعصر حضرت مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دعاؤں،سنتوں،مسائل اورآداب زندگی کی تعلیم دیں گے اوربعد نماز مغرب حضرت والاکا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا۔خطاب کے بعد ذکرہو گا اورملکی حالات کے پیش نظر دعاکاخصوصی اہتمام کیاجائے گا،ان شاءﷲ!*
*برادرانِ اسلام سے عموماً اور خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے متوسلین سے خصوصاً درخواست ہے کہ ضرور شرکت فرمائیں۔*

*نوٹ:بیرون شہر سے تشریف لانے والے حضرات مندرجہ ذیل نمبرات پراپنی آمد کی پیشگی اطلاع دیں۔*

*(محمد یوسف رحمانی) 8788656520*
*(مولانا ابوبکر رحمانی) 7030320073*

*الداعیان: متوسلین خانقاہ رحمانیہ،بسمﷲباغ مالیگاؤں*
*دینی واصلاحی ٹیلی گرام چینل"فیض رحمانی"جوائن کرنےکے لیےاس لنک کو کلک کریں۔*
👇🏿
https://t.me/FAIZERAHMANI

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔