Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مولانا طارق جمیل کے استاداور ممتاز عالم دین انتقال کر گئے

لاہور:تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے . مولانا عبد الرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے . نجی نیوز چینل جیو کے مطابق 80 سالہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھےاور ان کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی گئی. مرحوم معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے .