لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال کے بعد ان کی جگہ بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو عبوری معتمد مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے ارکانِ مجلس عاملہ کے نام خط لکھ کر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی کے اچانک انتقال کو ہم سب بڑا سانحہ محسوس کرتے ہیں ۔ بدلی ہوئی صورتحال میں عبوری جنرل سکریٹری کے تقرر کی فوری ضرورت ہے ۔ جنرل سکریٹری کا اصل انتخاب متعاقب ہوگا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں