مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر ممبئی میں خصوصی ضمیمہ کا اجراء، محمد زبیر احمد کی کاوشوں کی ستائش

0 8

ناندیڑ: 15 نومبر ( ورقِ تاز ہ نیوز ) مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی مجاہدانہ زندگی پر مختصراً روشنی ڈالنے والا یہ ضمیمہ ، قابل ستائش اقدام ہے ۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی قومی صدر شبیر ودھروہی اور ریاستی جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے ممبئی کے یشونت راﺅ چوہان میں 13 نومبر کو منعقدہ ایک پروگرام میں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیدائش و قومی یوم تعلیم کے موقع پر ممبئی کے یشونت راﺅ چوہان سبھا گرہ میں ایک پروگرام کا انعقاد راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت مہاراشٹر کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ اس پراگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر صدر جینت پاٹل ،قومی اقلیتی صدر شبیر ودھروہی ،شعبہ خواتین کی قومی صدڈاکٹر فوزیہ تحسین خان ، اقلیتی کمیشن سابقہ چیئر من نسیم صدیقی ، اقلیتی مہاراشٹر صدرحاجی عبدالغفار ملک ، ریاستی نائب صدر محمد خان، ممبئی اقلیتی صدر سہیل صوبیدار، مہارشٹر یوتھ صدرسنگرام کوٹے پاٹل و دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر ناندیڑ اقلیتی سابق صدر محمد زبیر احمد و پربھنی سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹر اقلیتی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خواجہ خان کی جانب سے مولانا ابولکلام آزاد کی زندگی پر منحصر ایک خصوصی ضمیمہ پیش کیا گیا ۔ اس ضمیمہ میں مولانا آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ جس میں مولانا آزاد کا مختصر تعارف ، سیاسی نظریہ ، مسلمانوں کے لئے تحفظات کا منصوبہ ، جنگ آزادی کی مختلف تحریکات میں مولانا آزاد کا رول ، مولانا آزاد کا تعلیمی منصوبہ ، مولانا آزاد سے منصوب مختلف سرکاری و نیم سرکاری ادارے،مولانا آزاد کے اقوال و چند یادگار تصاویر شامل میں ۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پواراورمہاراشٹر اسمبلی اپوزیشن لیڈر دھنجے منڈے نے بھی خصوصی ضمیمہ کی خوب ستائش کی اور دیگر کارکنان و ذمہ داران کو بھی ترغیب دی ۔ اس ضمیمہ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت سابقہ صدر ناندیڑ محمد زبیر احمد نے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے ۔ جس میں ملک کے بدلتے حالات میں مولانا آزاد کی فکر کو رہنمائی کے طور پر بتایا گیا ہے ۔ پیغام میں کھلے الفاظ میں مولانا کی تھیوری کو کار آمد بتا کر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فی زمانہ مولانا کی فکر کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ جس کے نتیجہ میں ملک میں امن و امان کی فضا ءبرقرار رہے گی اور ساتھ ہی دستور ہند کی حفاظت بھی ہوگی ۔ اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی و ریاستی قائدین کے ہاتھوں مذکورہ ضمیمہ کا اجراءعمل میںا ٓیا۔ سینکڑوں شرکاءمیں اس کی کاپیاں تقسیم کی گئیں ۔