مودی کی بایوپک میں ؛وویک اوبرائے نبھائیں گے وزیر اعظم کا کردار

0 6

7 جنوری کو جاری ہوگا بایوپک کا پہلا پوسٹر

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا صلاحکار رہے سنجے بارو کی کتاب ‘دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر’ کی بنیاد پر فلم کے بعد اب اور بایوپک آنے والی ہے ۔ یہ بایوپک نریندر مودی کی زندگی پر ہوگی ۔ ملی جانکاری کے مطابق فلم میں وزیر اعظم مودی کا کردار وویک اوبرائے نبھائیں گے ۔

ٹریڈ اینا لسٹ ترن آدرش نے جمعہ کے روز اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار وویک اوبرائے فلم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار نبھائیں گے ۔ وہیں اس فلم کے ڈائریکٹر اومنگ کمار ہوں گے ۔ حالانکہ ابھی تک وزیر اعظم مودی پر بننے والی اس فلم کا نام طے نہیں ہوا ہے لیکن خبر ہے کہ فلم کا پہلا 7 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا ۔ جس سے امید جتائی جارہی ہے کہ اسی دن فلم کے نام کا بھی خلاصہ ہو جائے ہوگا ۔