مودی سرکار پر بھروسہ مت کرو، تم شادی کرلو، اویسی کا طنز

دنیلمڈا (گجرات): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک میں بے روزگاری کے تعلق سے تنقید کا نشانہ بنایا اور مضحکہ اُڑایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک نوجوان سے ہوٹل میں مل چکے ہیں جو زندگی کی صورتحال کے بارے میں لطیفے کے ذریعہ تفصیلات بتاتا تھا۔ میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں،

اُس نے مجھ سے آکر کہا کہ آپ کی سرکاری نوکری کب لگے گی۔ پپا لڑکا ڈھونڈ رہے ہیں جس کے تعلق سے اویسی نے شخص کے بارے میں ریالی میں یہ بات کہی۔اویسی کے بموجب شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو بتایا کہ مودی سرکار پر بھروسہ مت کرو، تم شادی کرلو، اویسی نے مزید اُس شخص کا حوالہ دیتے ہوئے مودی کو ملک میں سرکاری نوکریوں کی کمی کے بارے میں تنقید کی۔

سال 2024ء تک روزگار مہیا کرنے کے وعدہ پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے 2014ء عام انتخابات میں مہم کے دوران اعلانات کئے تھے، اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے 2 کروڑ روزگار کا 2014ء میں وعدہ کیا تھا، 8 برس ہوچکے ہیں، اور اب یہ کہتے ہیں کہ 2024ء تک 10 لاکھ روزگار دیں گے۔