نئی دہلی ، 07 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا کے کچھ کم معاملوں اور پورے ملک میں آہستہ آہستہ جاری انلاک کے عمل کے دوران وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس نے پیر کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ "وزیر اعظم نریندر مودی 7 جون کو شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ ”

واضح رہے کہ سونامی کی طرح آنے والی کورونا وبا کی دوسری لہر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس دوران لاکھوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب ملک کے بیشتر علاقوں میں وبا کے اثرات کچھ کم ہورہے ہیں اور مختلف ریاستوں نے آہستہ آہستہ انلاک کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کا خطاب بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔