ممبئی: ممبئی میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے حوالہ سے ہائی پروفائل من سکھ ہیرین قتل کیس کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرکے انسپکٹر دیا نائک کا نام اس قتل کو حل کرنے میں کلیدی کردار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے مطابق دیا نائک اور ان کی ٹیم نے سابق کانسٹبل ونائک شنڈے اور نریش گور کو گرفتار کیا اور موبائل فون اور سم کارڈ سمیت اس واردات میں استعمال ہونے والے متعدد شواہد برآمد کرلئے۔اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق نریش گور کرکٹ بیٹ کا بزنس کرتا ہے اور اس نے ہی سب انسپکٹر پولیس سچن وازے اور شنڈے کو سم کارڈ دیئے تھے۔ شنڈے پیرول پر باہر تھا اور وازے کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ان دونوں ملزمان کو 30 مارچ تک اے ٹی ایس کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔اس کیس کو حل کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیودیپ لانڈے نے کہا ہے کہ یہ کارنامہ ساتھیوں کے روزمرہ کے کام کا نتیجہ ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں