منی پور میں ایک بار پھر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پیر کے روز کانگپوکپی میں نامعلوم مسلح گروہ نے دو لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد قبائلی اتحاد کمیٹی نے پورے کانگپوکپی ضلع میں 48 گھنٹے یعنی 2 دنوں کے لیے ایمرجنسی بند کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں مہلوکین کی شناخت تھانگ منلن ہینگشنگ اور ہین منلین ویفیئی کی شکل میں ہوئی ہے۔
پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ حادثہ قبائل اکثریتی علاقہ کانگپوکپی ضلع کے کانگچپ میں پیش آیا۔ قتل کے بعد قبائلی اتحاد کمیٹی، صدر ہلس کانگپوکپی نے پورے کانگپوکپی ضلع میں 48 گھنٹے کے لیے ایمرجنسی بند نافذ کر دیا اور سبھی کمرشیل اداروں و بازاروں کو بند کرنے کا اعلان کر گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی 48 گھنٹوں کی روک لگا دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قتل کے بعد دونوں لاشوں کو موٹبنگ پی ایچ سی میں لایا گیا جہاں موٹبنگ کمیونٹی ہال میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کرنے سے پہلے ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ کانگپوکپی کے سینکڑوں کوکی-زو لوگ دونوں کی لاش دیکھنے کے لیے گمگیفائی میں جمع ہوئے اور انھوں نے مہلوکین کو بندوق کی سلامی دی۔