منیش سیسودیا کو جیل کا کمرہ خطرناک مجرمین کیساتھ شیُر کرنا پڑسکتا ہے

84

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار منیش سسودیا سے سی بی آئی کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ 51 سالہ سسودیا کو تہاڑ کی جیل نمبر 1 کے وارڈ نمبر 9 میں رکھا گیا ہے۔ یہ سینئر سٹیزن وارڈ ہے، جہاں سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

فی الحال سسودیا کو سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں سسودیا کو دیگر ملزمان کے ساتھ سیل شیئر کرنا پڑ سکتا ہے۔ وہاں خود،وارڈ نمبر 9 میں کچھ خطرناک مجرم سسودیا کے پڑوسی بھی ہیں۔ کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکے ستیندر جین بھی اس وارڈ میں 7 نمبر پر ہیں۔