منکی پوکس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر نیویارک میں ایمرجنسی کا اعلان

182

واشنگٹن: نیویارک ریاست کی گورنر کیتھی ہوچول نے امریکہ میں منکی پوکس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں ہوچول نے کہا کہ "میں اس وباء سے نمٹنے کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہوں۔

نیویارک میں منکی پوکس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جمعہ تک اس کے انفیکشن کے 1,383 کیسز درج کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں منکی پوکس کے چار میں سے ایک کیس نیویارک سے ہیں اور ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنی ہوگی۔