’منکی پاکس‘ ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی بہت کم

0 4

دبئی :متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’منکی پاکس‘ کا دائرہ بنیادی طور پر محدود رہتا ہے۔ ایک انسان سے دوسرے انسان کو یہ وائرس بہت کم لگتا ہے۔ امارات کی حکومت نے منکی پاکس کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ’ امارات میں منکی پاکس کے حوالے سے وبائی صورتحال قابو میں ہے۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اس کے کیسز کی اطلاع نہیں دی جائے گی جب بھی غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگی تو آگاہ کیا جائیگا‘۔ڈاکٹر فاطمہ العطار نے کہا کہ’ امارات نے گزشتہ دو برسوں کے دوران معاشرے کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے ہیں اور صحت کے شعبے کو مضبوط بنایا‘۔