نئی دہلی : سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ آج کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے پر دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹراما سنٹر میں شریک کرایاگیا۔ کورونا کی جانچ کے بعد وہ مثبت پائے گئے جس کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ایمس کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کو ہلکا بخار ہے اور جانچ کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت ، سابق مرکزی وزراء ، مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس نے ڈاکٹر سنگھ کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کی اور اُمید کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم جلد شفا یاب ہوجائیں گے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں