مندی کھانا مہنگا پڑ گیا ،12افراد بیمار ۔ہوٹل کو سیل کر دیا گیا

3,032

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے شہرکے صنعت نگر علاقہ کی ایک ہوٹل کومہربندکردیاکیونکہ اس ہوٹل سے سربراہ کردہ مندی کھانے کے بعد 12 افراد کے علیل ہونے کی شکایت وصول ہوئی تھی۔

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق 12افراد نے ایک ہوٹل جس کا نام ماشاء اللہ بتایا گیاہے‘میں مندی کھائی تھی جس کے بعد ان افراد نے قئے کی شکایت کی اوران کی طبعیت بگڑگئی جس کے سبب انہیں جمعرات کے روز ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا تاہم جمعہ کے روز ان تمام افراد کوہاسپٹل سے ڈسچارج کردیاگیا۔

جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے ہوٹل کا معائنہ کیا اور مندی کے نمونوں کوجانچ کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پروینٹیومیڈیسن (آئی پی ایم)روانہ کردیا گیا۔

عہدیداروں نے ہوٹل کوبندکردیا اورکہاکہ ہمیں ان نمونوں کی جانچ کی رپورٹ کا انتظار ہے توقع ہے کہ اندروں ہفتہ رپورٹ وصول ہوجائے گی۔