مندر میں خاتون کو مار پیٹ اور گھسیٹنے کا ویڈیو وائرل
بنگلورو: بنگلورو کے ایک مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے مارنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
متاثرہ خاتون ہیماوتی نے امرتا ہالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ 21 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ ملزم منی کرشنا امرتا ہالی علاقہ میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کا دھرم رشی ہے۔
This is from #Bengaluru, #Karnataka.
Dalit women Assaulted By Temple Administration Board Member, And Restrict Her to Entered Gods Darshan.
Victim Filed Complaints Against Accused at Amrtuhalli Police Station.#Bangalore #Amrtuhalli #Dalit #Casteism #DalitLivesMatter pic.twitter.com/OUnhdaXXcx
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) January 6, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جارہے ہیں، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جارہا ہے، ملزم کو اسے لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ وہ پناہ کے لیے دوڑ رہی ہے۔منی کرشنا کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 354 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے