ووٹنگ کے ایک روز قبل ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک خط لکھ کر مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی, ممتا نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہوجائیں۔ ممتا بنرجی نے یہ خط 15 غیر بی جے پی قائدین کو لکھا ہے۔ ممتا بنرجی کی اس اپیل پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے حمایت کی ہے،راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا جی نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جو خط لکھا ہے اور مرکز کے ذریعہ ریاستی فنڈز روکنے کے بارے میں جو بات کی ہے، اس کو لیکر میں نے پہلے اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ مرکزی حکومت کس طرح ریاستوں سے سوتیلا سلوک کر رہی ہے ، ایک طرف وزیر اعظم باہمی تعاون پر مبنی وفاق کی بات کرتے ہیں ، دوسری طرف ریاستیں معاشی طور پر کمزور پڑ رہی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں