کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسیس کے کردار سے متعلق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیانات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح 11بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔کمیشن نے کہا کہ ممتا نے مرکزی فورسیس کیخلاف بیان بازی کرکے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔وزیر اعلی سے کہا گیا ہیکہ وہ نوٹس کا ہفتہ کی صبح 11 بجے تک جواب دیں۔کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ممتا نے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دیکر فورسیس کیخلاف نفرت پیدا کررہی ہیں ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں