وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بنگلہ دیش سے آئی رفیوجی کمیونٹی متوا سماج کو ہندوستانی شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوا ہندوستانی شہری پہلے سے ہی ہیں اس لئے انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنگال میں این آر سی اور این پی آر کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔لوک سبھا انتخابات میں متوا سماج کے منھ موڑ لینے کی وجہ سے کئی سیٹوں پر نقصان کا سامنا کرنے والی ترنمول کانگریس ایک بار پھر متوا سماج کو لبھانے کی کوشش کر رہی ہے۔تقریباً 100 اسمبلی حلقے میں متوا سماج کا اثر ہے۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں