ممتاز فلسطینی عالم دین گرفتار ، اسرائیلی پولیس کی کارروائی

Palestinian protesters clash with Israeli security forces at Jerusalem's Al-Aqsa mosque compound on May 10, 2021, ahead of a planned march to commemorate Israel's takeover of Jerusalem in the 1967 Six-Day War. (Photo by Ahmad GHARABLI / AFP)

غزہ سٹی: قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر الّد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پراکسانے جیسے بھونڈے الزام عاید کیے گئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ الباز کی گرفتاری اسرائیل کے انتہا پسند رکن کنیسٹ ایتمار بن غویر کے اکسانے پر پر عمل میں لائی گئی ہے

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔قابض پولیس نے اندرون فلسطین کے شہروں میں کریک ڈائون میں اسلامی تحریک کے قائدین محمد اسعد کنعانہ، سابق اسیر ظافر جبارین، اسلامی تحریک کے قائد الشیخ جمال الخطیب اور دیگر سرکردہ قائدین کو گرفتار کیا ہے۔

ان کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت، الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے رد عمل میں مظاہروں کے دوران کی گئیں۔

Leave a comment