Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ممبر پارلیمنٹ و اداکارہ میمی چکرورتی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

کلکتہ`15ستمبر (یواین آئی)ٹالی ووڈ اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ میمی چکرورتی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔و ہ اپنی کار سے سفر کررہی تھیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ میمی چکرورتی اپنی کار سے کل دوپہر بالی گنج پھاری کے علاقے سے گزررہی تھی۔شکایت کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نازیباتبصرہ کیا۔نامناسب اشارہ کیا۔

پولس کے مطابق میمی چکرورتی نے پہلے ڈرائیور کو نظرانداز کیا مگر اس کے باوجود ٹیکسی ڈرائیور باز نہیں آیا۔میمی چکرورتی کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اشارہ بازی کرتا رہا۔مقامی لوگوں نے جب میمی چکرورتی کو پریشان دیکھا تو جمع ہوگئے مگر اس کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔مگر جنوبی کلکتہ سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈارئیور کی شناخت دیبا یادو کے طور پر کیا گیا ہے۔میمی چکرورتی مشہور اداکارہ ہیں، 2019میں جادو پور لوک سبھا حلقے سے 2,95,239ووٹوں سے منتخب ہوئیں۔