ممبرا کوسہ میں گردے کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جلد از جلد تعمیرکیا جائے ڈائیلاسیس سینٹر : کارپوریٹر عشرین راوت
کابینی وزیر و میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کر کیا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے سے متصل کثیر مسلم آبادی والے علاقے ممبران میں گردے کے مریضوں کی تعداد کافی حد تک بڑھتی جارہی ہے ڈاییلاسیس کے لیے ان مریضوں کو شیواجی اسپتال یا تھانے و ڈومبیولی کے کسی اسپتال جاتا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے دوران مقامی ایم ایل اے و کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے ممبرا میں ایک ڈائیلاسیسی سینٹر تعمیر کیا جائے گا اس طرح کا وعدہ کیا تھا انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ سینٹر الماس کالونی میں بنے گا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہاں جگہ ناکافی ہے اسلئے الماس کالونی کی مقامی کارپوریٹر عشرین ابراہیم راؤت نے کارپوریشن و کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کو مکتوب روانہ کر یہ مشورہ دیا ہے کہ کوسہ کے آئیڈیل مارکیٹ میں ایک منزلہ کے اوپر کا حصہ خالی ہے اسکے اوپر ڈائیلاسیس سینٹر بنایا جائے جو کہ لب سڑک ہے اور شہر کے بیچو بیچ بھی ہے ۔
ممبرا کے الماس کالونی میں ایک ڈائلاسیس سینٹر کی تعمیر کا کابینی وزیر نے اپنے اسمبلی انتخاب میں اعلان کیا تھا جسکے لئے زمین بھی دیکھ لی گئی تھی اور کارپوریشن سے 9 کروڑ کا بجٹ بھی منظور ہوا تھا۔ اس سلسلہ میں مقامی کارپوریٹر عشرین راوت نے بتایا کہ یہ ڈائیلاسیس سینٹر اب الماس میں نہیں بنے گا کیوں کہ یہاں جگہ انتہائی کم ہے صرف 3 گنٹھا ہی ہے اس لئے عشرین راؤت نے آج تھانے مونسپل کارپوریشن کو ایک لیٹر بھیج کر مطالبہ کیا کہ کوسہ میں تھانے کارپوریشن کی جو نو تعمیر مارکیٹ کی عمارت ہے یہ صرف گراونڈ اور ایک منزلہ ہے اسکے اوپر فلور چڑھا کر یہاں ڈائیلاسیس سینٹر بنا دیا جائے۔ عشرین نے بتایا کہ اس عمارت کا یہ فائدہ ہوگا کہ یہ کارپوریشن کی ہے دوسرے لب سڑک ہے مریضوں کو آنے جانے میں یا ایمبولینس وغیرہ لانے میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی ۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے اس کا لیٹر کابینی وزیر و مقامی ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ اور تھانے مونسپل کمشنر کو بھی دیا ہے لہذا اس پر جلد از جلد کام ہونا چاہے انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کے مریضوں کو جو غریب ہیں انھیں کلوا کے شیواجی اسپتال جانا ہوتا ہے جہاں جلدی نمبر نہیں ملتا ہے باقی لوگوں کو ڈومبیولی یا تھانے کے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے لہذا کوسہ میں اسی بجٹ میں کارپوریشن کی زمین پر ہی اگرچہ ڈائیلاسیس سینٹر تعمیر ہوتا ہے تو یہاں کے غریب مریضوں کو راحت ملے گی ۔