سنٹرل آکسیجن ‘5بیڈ ‘5 آئی سی یو‘ 8جنرل وارڈ کے ساتھ جدید طبی سہولیات
ممبرا:(تھانہ)31اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ممبران کے گنجان آبادی والے علاقے میں جہاں متوسط طبقہ کے لوگ آباد ہیں ‘ مہاراشٹر کے کابینی وزیر ہاوسنگ اور ممبرا کے رکن اسمبلی ڈاکٹرجتیندر آہواڑ کے ہاتھوں صدیقی نرسنگ ہوم ۔آئی سی یوکاشاندارافتتاھ عمل میں آیا ۔افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 30اکتوبر 2021 کو شام پانچ بجے نرسنگ ہوم اسپتال واقع امرت نگر ممبرامیں منعقد ہوئی جس میں تقریبا500 اہلیان شہر کے علاوہ بیرون شہر خصوصیت سے کوکن علاقے کے ساکنان نے شرکت کی ۔
ڈاکٹرجتیندر نے اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے مخاطبت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمدشبیہہ صدیقی ماہرامراض شوگر ہیں۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹرحلیمہ صدیقی(Dermotalogist) ماہرامراض جلد ہیں۔
ڈاکٹر شبیہ کافی تجربہ کار اورماہر فزیشین ہیںانھوں نے یہ نرسنگ ہوم شہر کے متوسط طبقہ کی ضرورتوں اورکم خرچ میںعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کومدنظر رکھ کر قائم کیاہے ۔ان کے ساتھ دیگر ڈاکٹرس جیسے ڈاکٹرآنند وغیرہ بھی ہیںں ۔ نرسنگ ہوم وہ بھی آئی سی یو والا قائم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ اس کے لئے بڑی رقم ‘ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ‘ورکرس اورجگہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہاں 8جنرل وارڈ‘ 15بیڈ‘اور5 آئی سی یو ہیںاوران کی نگرانی کے لئے ماہر ڈاکٹرس ہیں۔واضح ہو کہ ڈاکٹر محمدشبیہہ کاوطن عزیزناندیڑ ہے۔ وہ ورق تازہ کے مدیراعلی محمدتقی کے چھوٹے بھائی ہیں ۔
ان کی اسکولی تعلیم ناندیڑمیں‘12ویںکی تعلیم پربھنی اور میڈیکل کی تعلیم ممبئی میں ہوئی ہے ۔وہ گزشتہ 25سال سے پیشہ طب سے وابستہ ہیں اور کئی ممالک میں عالمی سطح پرطبی ورکشاپ اورسمینار میںشرکت کرچکے ہیں۔ صدیقی نرسنگ ہوم میںڈاکٹرشبیہہ صدیقی(ڈائبٹ اسپیشلسٹ)‘ڈاکٹر آنندچودھری ایم ڈی آئی سی یو اسپیشلسٹ‘ ڈاکٹرحلیمہ صدیقی ماہر امراض جلد ‘ ڈاکٹر بھاویک کھنڈیلوال‘ڈی آرتھو ‘ڈاکٹروجئے لودھا ‘ایم ۔ایس ۔(آئی سرجن )‘ڈاکٹر شویتا گپتاگائناکوجسٹ24گھنٹے طبی خدمات دیںگے۔مزید تفصیلات کےلئے ڈاکٹرشبیہہ صدیقی کے موبائل نمبر (8585838381) پررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔