!-- Auto Size ads-1 -->

تھانے (آفتاب شیخ) جب آپ لوگوں کے قریب جاوگے تو وہ بھی آپ کے قریب آئیں گے اس لئے ممبرا میں ہماری پارٹی مضبوط ہورہی ہے کیوں کہ ہمارے لوگ ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اس طرح کا اظہار خیال کابینی وزیر برائے ہاو¿سنگ و اقلیتی امور و اوقاف جتیند راوہاڈ نے دیگر پارٹیوں کے کارکنان کی این سی پی میں شمولیت کے دوران تھانے میں اپنی رہائش گاہ پر کیا

تھانے میں کابینی وزیر اوہاڈ کی رہائش گاہ پرایم آئی ایم کے ٹکٹ سے مونسپل کارپوریشن کا انتخاب لڑچکے اقبال ملانی نے اپنے کارکنان کے ساتھ این سی پی میں شمولیت کرلی ۔یہاں این سی پی کے مقامی صدر شمیم خان کے ہمراہ ایم آئی ایم و دیگر پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نے کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کی رہائش گاہ پر اوہاڈ کے ہاتھوں این سی پی میں شامل ہوئے تو اس موقع پر شمیم خان کے علاوہ سید علی اشرف ، آنند پرانجپے و دیگر لیڈران و کارکنان بھی موجود تھے ۔جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے فون سنو گے وقت بے وقت انکی پکار پر دوڑے گے انکی مدد

کروگے انکے ساتھ رہوگے تو وہ بھی آپ کے ساتھ رہیں گے اورممبرا میں میری ٹیم اور میں خود اس بات پر ہی توجہ دیتے ہیں اسی کے تحت کام کر رہے ہیں اور اسکا نتیجہ سامنے ہے کہ ممبر امیںاین سی پی مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔ اوہاڈ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی بازی ہماری پارٹی ہی مارے گی اسکا مجھے یقین ہے اور ابھی تو کئی پارٹیوں سے کافی لوگ این سی پی میں آنے کو تیار ہیں آئے لیکن ہم بھی سب کو شامل نہیں کر رہے بلکہ ہم دیکھیں گے کہ کام کا ہی آدمی لیا جائے صرف اپنے کام نکالنے کے لئے آنے والوں کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے ۔