ممبرا – مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم کویڈ کئیر سینٹر کا کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے کیا ہنگامی دورہ
اسپتال کا کام مکمل ہوچکا ہے کچھ ہی دنوں میں اسپتال مریضوں کے لئے شروع کردیا جائے گا

تھانے(آفتاب شیخ)
ریاست بھر میں آکسیجن کی کمی کے باعث ممبرا کا بھی مولانا آزاد کویڈ کئیر سینٹر ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے لیکن اس کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے جس کا آج کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے ہنگامی دورہ کرجائزہ لیا اور بتایا کہ جلد ہی اسپتال کویڈ کے عام مریضوں کے لئے شروع کردیا جائے گا ۔
ممبر اکے مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم میں واقع 400 بیڈ کے اسپتال کو پھر سے دوبارہ شروع کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کوشش جاری ہے تمام تر سہولیات و آلات تقریبا مکمل ہوچکے ہیں صرف آکسیجن کا انتظار ہے جب کہ گذشتہ شب یہاں ساڑھے چار سو ٹن آکیسجن بھی آچکا ہے مزید کا انتظار ہے اس طرح کی جانکاری انجینر دھنجے گوساوی نے دی۔ ان سب کاموں کا جائزہ مقامی ایم ایل اے و کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے لیا ساتھ این سی پی کے سینئر لیڈر مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری، قائد نونسل سید علی اشرف نے بھی بتایا کہ یہاں غیر علامتی مریضوں کو بھرتی کیا جارہا ہے بس آکسیجن کی کمی کے باعث دوسرا سیشن شروع نہیں کیا گیا ہے۔ جتندر اوہاڈ کے اس دورے میں تھانے میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان بھی ان کے ہمراہ تھے۔