ممبرا شہر کے ٹریفک والے پوائنٹس کا کیا گیا سروے،ٹریفک فری ٹیم ، مونسپل ، ٹریفک سینئر ، پولیس اہلکاران نے کیا دورہ

ممبرا شہر کے ٹریفک والے پوائنٹس کا کیا گیا سروے،ٹریفک فری ٹیم ، مونسپل ، ٹریفک سینئر ، پولیس اہلکاران نے کیا دورہتھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا کو ٹریفک سے کیسے ملے چھٹکارا اس مسئلہ پر مختلف سیاسی و سماجی کارکنان نے مل کر مونسپل ، پولیس اور ٹریفک افسران کے ساتھ شہر کے ٹریفک پوائنٹس کا دورہ کرے اس کا جلد سے جلد حل نکالنے پر غور کرتے ہوئے کام شروع کیا ہے مزید کاروائی پیرکو متوقع ہے ۔

ممبرا کوسہ میں آئے دن شب و روز ٹریفک جام لگتا ہے اس پر غور کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر عادل خان اعظمی ، این سی پی صدر شمیم خان ، ٹریفک کے سینئر انچارج دلیپ پاٹل ، مونسپل کارپوریشن کے ایکزیکیٹیو انجینئر دھنجے گوساوی، سماجی کارکن صادق شیخ ، کالیسکر کے ٹرسٹی مشتاق کپاڑیہ ، شنگھرش کی صدر و این سی پی خواتین سیل کی تھانے پالگھر صدر رتا جتیندر اوہاڈ و دیگر کے مابین پولیس اسٹیشن میں پہلے ایک میٹنگ منعقد ہوئی اس کے بعد ممبرا کے ٹریفک پوائنٹس کا سروے کیا گیا جس میں طئے پایا کہ ممبرا میں سب سے زیادہ ٹریفک کوسہ علاقہ میں ہوتا ہے جس میں شملہ پارک کا ناکہ ہے جہاں پیچھے مولانا آزاد اسٹیڈیم و متل گراونڈ کی طرف سے آنے جانے والی گاڑیاں اور ممبرا کوسہ کی گاڑیاں سبھی یہاں ٹکرا جاتی ہیں اور پھنس کر رہ جاتی ہیں

کیوں کہ یہاں ناکہ کے دونوں کارنر پر رکشہ والوں کی لائن ، ہاکرس ، کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والے اور چائے خانوں پر آنے والے گاہکوں کی موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی طریقہ سے پارک کی گئی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اس لئے یہاں دن میں کئی کئی بار ٹریفک لگتا ہے ۔ اسی طرح یہاں شملہ پارک سے بلال اسپتال تک انہدامی کاروائی کرنے کے بعد اس جگہ روڈ بنانے کے بعد بھی اسے گاڑیوں کے آنے جانے کے لئے کھولا نہیں گیا جس کے سبب اس سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کی جانے لگی ہیں ۔ اس سلسلہ میں عادل خان اعظمی نے بتایا کہ یہاں کا سروے کرنے کے بعد ہم نے یہاں ڈرم رکھ کر سرکل کو چھوٹا کرنے ، سروس روڈ خالی کرانے اور ٹیمپو اور رکشہ کی پارکنگ کچھ دوری پر کرنے کو کہا ہے۔ اسی طرح بھارت گیئر سے نکلتے ہی جو لوگ کوسہ کی جانب ٹرن لیتے ہیں وہاں انتہائی خطرناک راستہ ہے اس لئے بریج کے نیچے جو راستہ خالی ہے اسے شروع کرنے کی مانگ کی گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے پولیس اسٹیش و ٹریفک دونوں محکموں میں اسٹاف کی سخت کمی ہے اس لئے ہم جلد ہی اسٹاف بڑھانے کا مطالبہ اعلیٰ افسران سے کریں گے ۔ اشرف پٹھان(شانو) نے کہا کہ روڈ کشادہ ہوا ہے لیکن اس کا صحیح استعمال نہیں ہونے سے پورا شہر ڈسٹرب ہوتا ہے اسکولوں کی بڑی بڑی

بسیں دوپہر کے وقت نکلتی ہیں تو ان سے بھی مدد لی جائے گی کہ وہ اپنے والینٹرس یہاں کھڑا رکھیں یا ٹریفک فری مہم کا ساتھ دیں ساتھ ہی امرت نگر ، کوسہ قبرستان، قادر پیلس ، کوسہ پیٹرول پمپ ، رشید کمپاونڈ اور شملہ پارک ان جگہوں پر ٹریفک ہونے والے مسائل کو جلد ہی دور کر کے شہر کو ٹریفک فری کیا جائے گا ۔ شانو پٹھان نے بتایا کہ اس میں شہری ، گاڑی والے ، ہاکرس، اور مقامی لوگوں کا خاص تعاون درکار ہوگا کہ وہ بنائے گئے اصولوں کا اور راستوں کاصیح استعمال کریں ، کہیں بھی پارکنگ نہ کریں اور نہ کرنے دیں خاص کر وہ دوکاندار جن کی دوکانیں سڑک کنارے ہیں وہ اس پر خاص توجہ دیں گاہکوں کی گاڑیاں پارک کئے جانے پر دھیان دیں ۔اس طرح اگلا سروے اور ترتیب آئندہ پیر کو دی جائے گی ۔