ممبرا – شمیم احمد خان کی کوششوں سے ایک شخص کی جان بچی، ذاتی خر چ سے بائی پاس سرجری کروا کر نئی زندگی بخشی

12

ممبرا – شمیم احمد خان کی کوششوں سے ایک شخص کی جان بچی،
ذاتی خرچ سے بائی پاس سرجری کروا کر نئی زندگی بخشی
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت و این سی پی ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم احمد خان نے اپنے گاوں کے ایک غریب شخص کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہارٹ کی بائی پاس سرجری اپنے ذاتی خرچ سے کروانے کا ایک عظیم کار خیر انجام دیا ہے۔ جس پراس مریض کے اہل خانہ نے شمیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔
ذرائع کے مطابق یوپی کے ضلع سدھارتھ نگر کے جمونی گاو ں میں ایک چھوٹی سی نائی کی دکان چلانے والے ناصر سلمانی کو کئی مہینوں سے سینے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی آخر انھوں نے ماہر قلب ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور تشخیص کے بعد ڈاکٹر نے انھیں بائی پاس سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ جسے سن کر ناصر شسد رہ گئے کیوں کہ آج کے دور میں تعلیم اور علاج عام غریب آدمی کے لئے کتنا مشکل کن ہے یہ وہی جانتے ہیں ۔انھوں نے ممبرا میں رہائش پزیر اپنے دیرینہ دوست شمیم خان سے ہچکچاتے ہوئے رابطہ کیا تو شمیم خان نے کہا پہلی فرصت میں تم یہاں آجاو اس طرح ان کے یہاں آنے کے بعد شمیم خان نے ناصر سلمانی کو ڈومبیولی کے باج آر آر اسپتال میں داخل کرواکر بائی پاس سرجری کروائی جو کامیاب رہا اور ناصر سلمانی رو بہ صحت ہیں ۔ اس پر ان کے اہل خانہ نے شمیم خان سے ملاقات کی ان کا شکریہ اداکیا جب کہ شمیم خان نے کہا ہارٹ کا یا اس طرح کا کوئی معاملہ ہو تو وہ مجھ سے براہ راسط رابطہ کریں صرف ممبرا و سدھارتھ نگر کے ہی نہیں ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتا ہو اس کے علاج میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔