ممبرا : بجلی صارفین کو اضافی بجلی شرح کے مسائل کو لیکر سماجواد ی پارٹی کے وفد کا ٹورنٹ افسران کو میمورنڈم

6

ممبرا : بجلی صارفین کو اضافی بجلی شرح کے مسائل کو لیکر سماجوادی پارٹی کے وفد کا ٹورنٹ افسران کو میمورنڈم
تھانے (آفتاب شیخ )
ممبرا میں سماجوادی پارٹی کے وفد نے بجلی صارفین کے مسائل اور بجلی کے اضافی شرح کو لیکر بھارت گیئر میں واقع ٹورنٹ دفتر پر افسران سے ملاقات کی اور انہیں تحریری مکتوب دیکر دیکر جلد اس مسئلے کا حل نکالنے کو کہا ، جس پر ٹورنٹ افسران نے آئے وفد کو یقین دھانی کی ک ہماری پوری کوشش ہے کے کسی صارفین کا نقصان نہ ہو۔ اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے کارگزار صدر کلیم جامعی نے بتایا کہ جب سے ٹورنٹ اس شہر میں آئی ہے تب سے لیکر آج تک شہریوں کو بجلی بل کو لیکر پریشانی ہو رہی ہے۔ ٹورنٹ کی جانب سے جاری ایوریج بل ، فاسٹ میٹر کے سبب صارفین بے حال ہے ، کلیم جامعی نے بتایا کہ جہاں 500 بل آتا تھا اب 2 سے 3 ہزار روپیے بل آرہا ہے ۔ آخر میں اُنہوں نے بتایا کہ ابھی سماجوادی پارٹی نے 15 دنوں کا وقت دیا ہے اگر جلد ان مسائل کا حل نہیں نکالا گیا تو سماجوادی پارٹی بڑے پیمانے پر احتجاج کریگی۔ اس موقع پر کلیم جامعی ، منان خان ، احتشام شیخ ، عبدالغنی ماپاري ، سید جلال الدین ، علی مرزا ، ناظم خان ، نوری چودھری ، نازنین بانو ، فرینہ قریشی سمیت دیگر کارکنان موجود تھے