ممبرا اسٹیشن پر دو دنوں میں 14560 مسافرین کی دستخط موصول 50ہزار د ستخط کے ساتھ مرکزی وزیر ریل سے کی جائے گی ملاقات : شمیم خان

7

تھانے (آفتاب شیخ)ممبرا اسٹیشن سے ریل مسافرین کو ہونے والی تکالیف کو لیکر اب مرکزی وزیر ریل سے ملاقات کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ممبرا پرواسی اور سابق کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ اسکے لئے یہاں سے سفر کرنے والے 50مسافرین کی دستخط جمع کی جارہی ہے ۔ اس بات کی جانکاری یہاں این سی پی کے مقامی صدر شمیم خان نے دی ۔

ممبرا کلوا سے ریل مسافرین کی پریشانیوں کو لیکر لگاتار کئی مرتبہ میٹنگیں ہوچکی ہیں اور ریلوے کو شکایات بھیجی جاچکی ہے لیکن ریلوے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سنوائی نہ ہونے کے سبب اب ایک دوسرا راستہ اپنایا گیا ہے جس میں یہاں اسٹیشن کے باہر دستخطی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں این سی پی کے مقامی صدر شمیم خان اور کارکنان ببلو سمناں وغیرہ دن بھر آنے جانے والے مسافرین سے دستخط کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں شمیم

خان نے بتایا کہ 50ہزار مسافرین کی شکایت پر مبنی ایک میمورنڈم اورسابق کابینی وزیر جتیند راوہاڈ کی قیادت میں ایک وفد لیکر مرکزی وزیر ریل سے ملاقات کی جائے گی۔ اور انھیں ممبرا کلوا اسٹیشن سے ہونے ریل مسافرین کو ہونے والی شکایات پر مبنی پیش کیا جائے گا ۔ شمیم خان نے بتایا کہ یہاں دو دنوں سے کیمپ لگا ہے آگے بھی رہے گا انھو ں نے بتایا کہ

24گھنٹے میں یہاں 14ہزار560دستخط ہوچکے ہیں جب کہ انھوں نے یہاں سے گذرنے والے مسافرین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں سے گذریں تو دستخط کر کے ہی جائیں تا کہ یہاں اسٹیشن کے مسائل سے مرکزی ریل حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔