ممبئی،8اپریل (یواین آئی)ممبئی میں تیزی سے کرونا سے پھیل رہا ہے،جس کی وجہ شہری،دکاندار اور چھوٹے تاجر کرفیواور لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔اس درمیان ویکسین کی کمی کی خبریں بھی مل رہی ہیں۔دریں خبر اثناء ہے کہ معروف صحافی اور مشہور اخبار قومی آواز اور اخبارعالم کے مدیر اور اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد بھی کوویڈ 29 کا شکار بن کر اسپتال داخل ہوگئے ہیں اور ان کی حالت ناساز ہے۔75 سالہ خلیل زاہد ایک سرگرم شخصیت رہے ہیں۔

 

معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کی اطلاع کے مطابق ایک اور صحافی ، شاعر اورایڈٹ شاٹ پبلیکشنز کے مالک اطہر عزیز اور ان کی اہلیہ کوویڈ پوزیٹو پائے گئے ہیں اور ممبئی کے نواحی شہر میرابھیندر کے پی ایم مہاجن اسپتال میں دوپہر 3 بجے داخل ہوئے ہیں ،ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے،تین روز قبل مشہور خاتون صحافی فاطمہ زکریا بھی کوویڈ کا شکار ہوگئی اور شاعر مدیر افتخار امام صدیقی بھی علالت کے سبب انتقال کرگئے تھے۔اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔